شائع 27 جولائ 2016 02:01pm

ہالی وڈ فلم بین حر کا ٹریلر جاری

نیویارک:دو بھائیوں کے درمیان بادشاہت کی جنگ پر مبنی ایکشن تھرلر فلم بین حر کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیاہے ، مووی آیندہ ماہ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔دوبھائیوں کے درمیان بادشاہت کی جنگ پر مبنی فلم بین ہور کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کی کہانی روم کے شاہی خاندان  کے گرد گھومتی ہے جہاں دو بھائی بادشاہت کے جنون میں ایک دوسرے کے مخالف آجاتے ہیں اور ایک بھائی دوسرے کو دھوکا دے کر قبضہ کرلیتا ہے۔شکست خوردہ بھائی اپنے بھائی سے بدلہ لینے کیلئے نئی جنگ کا آغاز کرتا ہے۔

ایکشن  اور جنگی مناظر پر مبنی فلم بین ہور انیس اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Read Comments