شائع 27 جولائ 2016 02:03pm

مارول کامک بک پر ایک اور ہالی وڈ فلم

نیویارک:مارول کامک بک کا ایک اور کردار ہالی وڈ فلم ڈاکٹر اسٹرینج میں نیا مشن لے کر آگیا ہے ۔ فلم ڈاکٹر اسٹرینج کے نئے ٹریلر میں سپر ہیرو کے مشن کو دکھایا گیا ہے۔

ہالی وڈ  ایکشن پر مبنی سپر ہیرو فلم ڈاکٹر اسٹرینج کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم کی کہانی مایہ ناز  نیورو سرجن  اسٹیون اسٹرینج پر مبنی ہے، جس کا کیریئر ایک کار حادثے میں تباہ ہوجاتا ہے۔

تاہم نیورو سرجن ہمت نہیں ہارتا۔اسٹیون حالات کا مقابلہ کرتا ہے اور غیر معمولی طاقتیں حاصل کرکے برائی کا خاتمہ کرنے کے مشن پر نکل جاتا ہے۔ مشن پورا ہوگا کہ نہیں اس کیلئے کرنا ہوگا چار نومبر تک انتظار۔

Read Comments