شائع 27 جولائ 2016 02:56pm

رنبیر اپنے دادا کے روپ میں نظر آئیں گے

رنبیر کپور اپنے دادا اور بولی وڈ کے لیجنڈ فنکار راج کپور کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار نبھائیں گے۔

یہ فلم 33 سالہ رنبیر کی ہوم پروڈیکشن آر کے فلمز بنا رہی ہے۔

کپور خاندان کا خواب تھا کہ راج کپور کی زندگی پر فلم بنائی جائے جو طویل عرصے کے بعد پورا ہونے جا رہا ہے۔

بولی وڈ میں کام کرنے سے پہلے رنبیر بھی اس قسم کی خواہش رکھتے تھے۔

ذرائع کے مطابق پروجیکٹ جلد شروع کردیا جائے گا۔

رنبیر اور رشی کپور اس پروجیکٹ کے ذریعے مشکلات میں گھری آر کے فلمز کع دوبارہ بحال کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments