ہم سب نے وٹامن اے، بی، سی، ڈی اور ای کے بارے میں سنا ہے۔ لیکن کچھ لوگ وٹامن 'کے' سے زیادہ واقف نہیں ہیں، وہ اس لیے کیونکہ وٹامن کے کم مشہور وٹامن ہے ۔
لوگ اس بات سے بھی واقف نہیں ہیں کہ وٹامن کے کن چیزوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے؟
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وٹامن کے آپ کے کتنا ضروری ہے اور اس کو کن چیزوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے اور اس وٹامن کی موجودگی آپ کےلیے کتنی فائدہ مند ہے۔
وٹامن 'کے' کے فائدے
٭ وٹامن کے پروٹین بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے خون کے کلاٹ نہیں بنتے۔
٭ وٹامن کے کیلشیم کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے جوکہ ہڈیوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے اور اس سے ہڈیاں مضبوط بنتی ہیں۔ جن افراد میں وٹامن کے کی کمی ہوتی ہے ان افراد میں فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ہم وٹامن کے کن چیزوں سے حاصل کرسکتے ہیں؟
٭ وٹامن کے کا حصول ہربز کے ذریعے ممکن ہے جیسے بیسل، تھائیم، پارسلے، ہرادھنیا وغیرہ
٭ وٹامن کے ہری سبزیوں سے بھی حاصل کرسکتے ہیں جیسے پالک، مسٹرڈ، شلجم کے پتے، چقندر کے پتے و غیرہ
٭ وٹامن کے ہری پیاز، سلاد کے پتے ، آئس برگ لیٹس سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
٭ وٹامن کے پریسکا سبزیوں سے بھی حاصل کرسکتے ہیں جیسے بروکلی، گوبھی، بند گوبھی وغیرہ
٭ مرچوں کے ذریعے بھی وٹامن کے حاصل کیا جاسکتا ہے جیسےپسی لال مرچ، پیپریکا وغیرہ
٭ اس کے علاوہ زیتون کے تیل، اچار، خشک میوہ جات سے بھی وٹامن کے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے۔