Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
رات گئے کراچی کے علاقوں گرومندر، نمائش لسبیلہ اوراطراف میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
شارع فیصل، ملیر، ایئرپورٹ شاہ فیصل کالونی،طارق روڈ، بہادرآباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کےعلاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ،کراچی سمیت اندرون سندھ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے دوران گلگت بلتستان اور چترال میں تیزبارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے موسمیاتی انتباہ جاری کردیا۔