کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پربم حملہ،7 افراد زخمی

اپ ڈیٹ 28 جولائ 2016 07:18am

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کوفوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پرتھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا اورگاڑی تباہ ہوگئی،دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے سڑک کنارے 2 کلو وزنی بم کو آپریٹ کرنے سے ہوا۔

دھماکے کی خبرسن کروزیرداخلہ سرفراز بگٹی بھی جائے وقوعہ پہنچے ،ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے رد عمل میں دہشت گرد کارروائیاں کررہے ہیں۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہےگی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰٰ بلوچستان نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

Read Comments