ممبئی:بولی وڈ کے کنگ خان اور معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی کی فلم 'ڈئیر زندگی' کی شوٹنگ ختم ہوچکی ہے ،لیکن عالیہ ابھی تک شاہ رخ کے سحر سے باہر نہیں نکل سکی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق عالیہ بھٹ شاہ رخ سے اتنی زیادہ متاثر ہیں کہ ہر وقت ان کی تعریفوں کے پل باندھتی رہتی ہیں۔
شاہ رخ جادوگر ہیں،ان کی شخصیت،ان کی آنکھیں اور ان کا کیمرے کے سامنے اندازسب کچھ بہت انوکھا اور خوشنما ہے۔وہ' شاہ رخ خان 'ہیں لیکن ان میں بالکل بھی غرور نہیں،وہ دوسرے لوگوں کو کبھی چھوٹے ہونے کا احساس نہیں ہونے دیتے،یہ سب کہنا تھا عالیہ بھٹ کا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ کسی کو محسوس نہیں ہونے دیتے کہ وہ غیر اہم ہے ،ان کی نظر میں ہر کوئی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے اپنی بات مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا 'میں نے ایک منٹ کیلئے نہیں سوچا کہ میں ان سے عمر میں بہت چھوٹی ہوں ،ہم نے دوستوں کی طرح کام کیا ۔
انہیں ہر چیز کے بارے میں مجھ سے زیادہ معلومات ہیں ،مجھے ان کے ساتھ بیٹھنا ،ان سے باتیں کرنا بیحد پسند ہے۔
واضح رہے کہ فلم 'ڈئیر زندگی' کی ہدایات گوری شیندے دے رہی ہیں جبکہ فلم میں شاہ رخ اور عالیہ کے علاوہ پاکستانی اداکار علی ظفر ،آدیتیہ رائے کپور اور کنال کپور بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔