شائع 28 جولائ 2016 06:46am

نرگس فخری نے آخر کار خاموشی توڑ دی

ممبئی:گزشتہ کچھ  دنوں بولی وڈ کی پرکشش اداکارہ نرگس فخری کے بھارت اور بولی وڈ کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر جانے کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں ۔

نرگس کے مداح ان کے جانے سے بیحد اداس تھے،تاہم اب ٹویٹر پر نرگس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کہ وہ بولی وڈ نہیں چھوڑ رہی ہیں نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق نرگس اب بھی فلموں میں کام کررہی ہیں اور ان کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'میں امریکا میں اپنے تمام کام ختم کرنے کے بعد بہت جلد بھارت واپس آؤں گی اور اپنی نئی فلم 'بنجو' کی تشہیری مہم میں حصہ لوں گی'۔

Read Comments