پشاورمیں پولیس کاسرچ آپریشن،140 مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 28 جولائ 2016 08:12am

پشاور :پشاور کے علاقے حیات آباد سمیت مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، کارروائی میں 20 افغان باشندوں سمیت 140 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔

پشاور کے علاقے حیات آباد سمیت مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔

 پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کرتےہوئے گھر گھر تلاشی لی۔

 زیر حراست ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد ہو ئے جبکہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read Comments