اپ ڈیٹ 28 جولائ 2016 01:59pm

بولی وڈ تاریخ کا مہنگا ترین اسٹنٹ سین فلما لیا گیا

فلم کو مقبول بنانے کیلئے ایکشن مناظر میں کئی قسم کے اسنٹنٹ شامل کئے جاتے ہیں جن میں یا تو ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے یا ہم شکل اسٹنٹ مین کو سین کا حصہ بنایا جاتا ہے۔

جبکہ فلم ڈشوم' میں جان ابراہم اور ورون دھون فلم کے اس بڑے اسٹنٹ میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے اسٹنٹ مین کی مدد لینے سے انکار کرتے ہوئے یہ سین خود کرنے کو ترجیح دی۔

ایکشن سے بھر پور اس سین کیلئے رائل ایئر فورس کے ہیلی کپٹر اور پائلٹ کی مدد حاصل کی گئی اس 12 منٹ کے سین کو فلمانے کی لاگت 3 کروڑ روپے آئی ہے۔

فلم ڈشوم کی تمام شوٹنگ ابو ظہبی میں کی گئی ہے، فلم کے ہدایت کار روہت دھون نے ان 12 منٹ کے مناظر کی تصاویر اور ویڈیو جمعرات کے روز جاری کردی ہیں۔

ویڈیو ملاحضہ کریں

https://www.youtube.com/watch?v=ZR1eeW1XLx8&feature=youtu.be

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments