انڈونیشیا:پاکستانی سفیر کی ذوالفقار مرزا کی پھانسی رکوانے کیلئے ملاقاتیں

شائع 28 جولائ 2016 02:58pm

فائل فوٹو

جکارتہ:پاکستان کی انڈونیشیا میں ذوالفقار کی پھانسی رکوانے کی کوشش جاری ہے۔ انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے کہا  ہے کہ وہ اس وقت کنونشن میں موجود ہیں جہاں انڈونیشیا کے صدر آنے والے ہیں، پاکستانی سفیرکا کہنا تھا کہ وہ زور دے رہے ہیں کہ پھانسی کو موخر کیا جائے۔

عاقل ندیم کا کہنا ہے کہ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے، اسلئے پورے کیس پر نظر ثانی کی جائےتاہم ان کا کہنا تھا کہ اب پھانسی رکوانے کیلئے  چوبیس گھنٹے سے بھی کم  وقت رہ گیا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے  مخلوط حکومت میں شامل گلکر پارٹی کے صدر سے ملاقات کی جبکہ دیگردو وزرا سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ملاقاتوں میں پاکستانی ذوالفقار مرزا کی پھانسی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Read Comments