نیویارک:ہیری پوٹر سیریز کی آٹھویں کتاب ہیری پورٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ امریکا میں سب سے زیادہ پری آرڈرکتاب بن گئی۔ کتاب کے سن دو ہزار سات سے اب تک صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ پری آرڈر بک کیے گئے ہیں۔
یری پورٹر کو ایک اوراعزاز مل گیا۔ ہیری پوٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ امریکا میں سال دوہزار سات سے اب تک اشاعت سے قبل ہی سب سے زیادہ بک کرائی جانے والی کتاب بن گئی۔
کتابیں فروخت کرنے والی کمپنی بارنس اینڈ نوبل کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس کتاب کی مقبولیت سابقہ ہیری پوٹربکس کے مقابلے میں کم ہے لیکن اس کے باوجود بھی دیگر کتابوں کے مقابلے میں اس کے پری آرڈرزیادہ آرہے ہیں۔
یہ کتاب لندن کے ویسٹ اینڈ تھیٹر میں دکھائے جانے والے اسٹیج ڈرامے ہیری پوٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ کے اسکرپٹ پر مبنی ہے۔ ناول کی مصنفہ جے کے رولنگ نے اس کتاب کو ان مداحوں کیلئے لکھا ہے جو ڈرامہ دیکھنے لندن نہیں آسکے تھے۔
اس ڈرامے میں مصنفہ نے ہیری پوٹرکو ایک بھرپور مرد کے روپ میں دکھایا ہے، ہیری کے تین بچے ہیں اوروہ وزارت جادو میں ملازمت کرتا ہے۔