شائع 28 جولائ 2016 03:05pm

 ٹورنٹو فلم فیسٹیول:نمائش کیلئے فلموں کے ناموں کا اعلان

ٹورنٹو:ٹورنٹوانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلموں کا اعلان کردیا گیا ہے، فلم فیسٹیول کا آغاز آٹھ ستمبر سے ہوگا۔ٹورنٹوانٹرنیشنل فلم فیسٹیول آٹھ ستمبر سے شروع ہورہا ہے،دس روز تک جاری رہنے والے  فلم فیسٹیول کے دوران مختلف فلموں کے پریمیئرز منعقد کئے جائیں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔فیسٹیول کا آغاز ہالی وڈ فلم دی میگنی فیشنٹ سیون کے پریمئیر سے ہوگا۔اولیوراسٹون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اسنو ڈن بھی فیسٹیول کا حصہ ہو گی جبکہ دیگر فلموں میں ایل بی جے ، دی برتھ آف اے نیشن ، سنگ ، بلیڈ فار دس نمایاں ہیں۔

ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا اختتام  فلم دا ایج آف سیون ٹین  سے ہوگا فلم فیسٹیول اٹھارہ ستمبر تک جاری رہے گا۔

Read Comments