شائع 28 جولائ 2016 04:11pm

کہیں آپ کی آنکھیں بھی تو سرخ نہیں ہو جاتیں؟

کیا آپ کی آنکھیں بھی سرخ ہو جاتی ہیں؟ اگر ہاں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیجئے، کہیں یہ بڑے مسئلے کا پیش خیمہ نہ ہو۔

ماہرین کا کہناہے کہ اگر آپ کی آنکھیں خارش یا جلن محسوس کرتی ہیں تو یہ بھی آنکھوں کی بیماری کی علامتوں میں سے ہے۔ درج ذیل کچھ عمومی وجوہات ہیں جو آنکھیں سرخ ہونے کا سبب ہوتی ہیں۔

کورنیل السر/Corneal Ulcer

آنکھ کی یہ بیماری اکثر کانٹیکٹ لینسس کے نامناسب استعمال یا انفیکشن کے سبب ہوتا ہے۔

ڈرائی آئیز سینڈروم/Dry Eyes Syndrome

جب آنکھیں خود کو تر رکھنے کیلئے کافی آنسونہیں بنا پاتیں تو آپ Dry Eyesکے عارضے میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

کانٹیکٹ لینسس/Contact Lenses

کسی کو بھی کانٹیکٹ لینسس کو لمبے عرصے تک نہیں پہننا چاہیے یہ آنکھ کے سرخ ہونے  اور آنکھوں میں جلن یا آنکھوں کے فنگل انفیکشن ہونے کا سبب ہو سکتا ہے۔

اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنا

اگر آپ کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کے سامنے زیادہ وقت گزار رہے ہیں تو آپ کی آنکھیں سرخ دکھنا شروع ہو جائیں گی۔ احتیاط کیلئے آپ کو کام کے دوران وقفہ لینا چاہیے یازیادہ سے زیادہ آنکھوں کو جھپکنا چاہیے۔

آنکھوں کو چُھونا

آنکھوں کو بار بار چھونا بھی آنکھوں کے سرخ ہونے اور انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔ انفیکشن اور جلن سے بچنے کیلئے غیر معیاری میک اپ پروڈکٹس استعمال کرنے سے گریز کریں۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments