اپ ڈیٹ 29 جولائ 2016 08:02am

قندیل بلوچ قتل کیس میں آیا یو ٹرن

کراچی:ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس میں زیر حراست ملزم حق نواز نے قتل کی منصوبہ بندی میں شریک ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ۔

ماڈل گرل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث ملزم حق نواز نے قتل کی منصوبہ بندی میں ملزم وسیم کے ساتھ شریک ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق، ملزم کا کہنا ہے کہ وہ قتل کرنے میں شریک نہیں تھا تاہم ملزم نے قتل کے وقت موقع واردات پر موجود ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزم حق نواز قتل کے مرکزی ملزم وسیم اور قندیل بلوچ کا قریبی رشتہ دار ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی ملزم وسیم پہلے ہی اعتراف جرم کر چکا ہے جو اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔ تفتیش کے دائرے میں شامل مفتی عبدالقوی بھی آج پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

Read Comments