رینجر اختیارات معاملہ،وفاق اورسندھ حکومت میں تنازع برقرار

شائع 27 دسمبر 2015 03:31pm

اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرکوازخود اختیارات دینے کے معاملے پروفاق اورسندھ حکومت میں تنازع برقرارہے، کل وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ سرجوڑکربیٹھیں گے۔

وزیراعظم میاں نوازشریف پیرکوایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے تووزیراعلی سندھ رینجراختیارات کا معاملہ اٹھائیں گے۔کراچی میں رینجرکو ازخود اختیارات دینے کے معاملے پروفاق اورسندھ حکومت کے مابین تناوٴ کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

ادھرپیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات رینجرزاختیارات کے تنازع پرعدالت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔قائم علی شاہ وزیراعظم کوسندھ اسمبلی کی قرارداد اورسندھ کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم گورنراوروزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے علاوہ کراچی میں تاجروں کی تقریب میں شریک ہونگے۔رینجرکودیے گئے اختیارات پرتاجروں نے وفاقی حکومت کے اقدام کی حمایت کی ہے۔

Read Comments