Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ایس ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں ایم کیویم کے قائد سمیت دیگر مفرورملزمان کواشتہاری قرار دینے کی اجازت دے دی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکے سابق سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملزم منہاج قاضی کومقدمے کی نقول مکمل کرکے فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔
عدالت کے باہرتفتیشی افسرسرورکمانڈونے صحافیوں کو بتایا عدالت نے کیس میں اشتہاری ملزمان کو مفرور قرار دینے کی اجازت دی ہے ۔
تفتیشی افسرنے بتایا عدالت نے ایم کیوایم کے قائد ،ندیم نصرت اورسہیل زیدی کو مفرور قرار دے دیا ہے ۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 اگست کو ہوگی۔