لاہور:کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 29 جولائ 2016 10:29am

لاہور:لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق ہوگئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 4 افراد بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گئے۔ کرنٹ لگنے سے باپ، 2 بیٹے اور بیٹی متاثر ہوئے۔

 چاروں افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 60 سالہ والد نواز، 30 سالہ بیٹا شریف اور 18 سالہ بیٹی مقدس جاں بحق ہوگئے جبکہ 25 سالہ بیٹے نواز کو گورنمنٹ شاہدرہ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس سے قبل نشتر ٹاؤن میں بھی کرنٹ لگنے 2 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، 2 ہفتے کے دوران کرنٹ سے ہلاکتوں کا لاہور میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Read Comments