Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ کی نئی کابینہ بھی آج حلف اٹھائے گی، نئی کابینہ میں 6سے 8وزراء کو شامل کیا جائے گا،نثارکھوڑو، منظور وسان ، جام مہتاب ڈاہر، سہیل انور سیال، ناصر شاہ اور دیگر شامل ہیں۔
سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد نئی صوبائی کابینہ بھی آج حلف اٹھائے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری کے بعد نئی کابینہ کی بھی حلف برداری ہو گی۔ حلف براداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہو گی۔
نئی سندھ کابینہ میں نثاراحمد کھوڑو، منظوروسان، جام مہتاب ڈاہر،سہیل انورسیال ناصر حسین شاہ اور دیگرشامل ہیں ۔ نئے وزراء کے انتخاب کا فیصلہ بلاول بھٹو اورسید مراد علی شاہ کی ملاقات میں کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ،متوقع وزراء کی فہرست کوتاحال انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے ۔