Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راجن پور:راجن پور کے تھانہ سٹی میں ٹرانسپورٹر جہانزیب خان کی مدعیت میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
راجن پور میں 2008 میں ٹرانسپورٹر جہانزیب خان کے دفتر پر دھاوا بولنے ،اسے اغوا ءکرکے حبس بے جا میں رکھنے اور جنرل بس اسٹینڈ پر قبضہ کرنے کے الزام میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی اور ان کے والد پرویز اقبال گورچانی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ ملتان ہائی کورٹ کے حکم کے بعد جہانزیب خان کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں دفتر میں توڑ پھوڑ اور اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں سہولت کاری کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ،اب عدالت کے حکم کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔