اسلام آباد:انتخابی فہرستوں کی دوبارہ تصدیق کیلئے رجسٹریشن افسر تعینات

شائع 29 جولائ 2016 01:48pm

اسلام آباد:ملک بھر میں انتخابی فہرستوں کی دوبارہ تصدیق کےلئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ایک سو چھتیس رجسٹریشن آفیسرز تعینات کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹریشن اور اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر مقرر کردئیے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ، جس کے مطابق ملک بھر میں ایک سو چھتیس رجسٹریشن آفیسرز مقرر کیے گئے ہیں، پنجاب میں بیالیس، سندھ میں انتیس رجسٹریشن آفیسر تعینات کر دیے گئے ہیں۔

 خیبرپختونخواہ میں پچیس، بلوچستان میں بتیس، اسلام آباد میں ایک ، فاٹا میں سات رجسٹریشن آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے ملک بھر میں انتخابی فہرستوں کی دوبارہ تصدیق دس اگست سے شروع ہوگی، ووٹرز کی دوبارہ تصدیقی مہم میں ڈور ٹو ڈور ووٹ چیک کئے جائینگے۔

Read Comments