Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی : مراد علی شاہ نے وزرات اعلیٰ قلمدان سنبھال لیا ہے۔ان سے گورنر سندھ عشرت العباد نے عہدے کا حلف لیا ۔اس سے قبل نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قائدین نے میری صلاحیتوں پر بھروسہ کیا اور ان کو بے نظیر بھٹو کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے۔ایوان میں انہوں نے مزید کہا کہ میں ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ والدین کی دعاوں کی بدولت اس مقام پر پہنچے ہیں ۔میری خواہش تھی کہ میرے والدین آج مجھے دیکھتے۔ اس موقعے پر سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ لیڈرشپ کی چوائس ہیں اور ایوان کی اکثریت نے بھی مراد علی شاہ کو ہی منتخب کیا ہے۔دوسری جانب پی پی رہنما نثار کھوڑو نے قائم علی شاہ کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔نثار کھوڑو کی تقریر پر اسپیکر آغا سراج درانی بھی آبدیدہ ہوگئے۔ادھر ایوان میں متحدہ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہمیں قائم علی شاہ سے نہیں بلکہ ان کے طرز حکمرانی سے اختلاف رہا ہے تاہم وہ مراد علی شاہ کو نئے وزیرا علیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہیں۔۔
کراچی : مراد علی شاہ نے وزرات اعلیٰ قلمدان سنبھال لیا ہے۔ان سے گورنر سندھ عشرت العباد نے عہدے کا حلف لیا ۔اس سے قبل نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قائدین نے میری صلاحیتوں پر بھروسہ کیا اور ان کو بے نظیر بھٹو کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے۔
ایوان میں انہوں نے مزید کہا کہ میں ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ والدین کی دعاوں کی بدولت اس مقام پر پہنچے ہیں ۔میری خواہش تھی کہ میرے والدین آج مجھے دیکھتے۔
اس موقعے پر سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ لیڈرشپ کی چوائس ہیں اور ایوان کی اکثریت نے بھی مراد علی شاہ کو ہی منتخب کیا ہے۔
دوسری جانب پی پی رہنما نثار کھوڑو نے قائم علی شاہ کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔نثار کھوڑو کی تقریر پر اسپیکر آغا سراج درانی بھی آبدیدہ ہوگئے۔
ادھر ایوان میں متحدہ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہمیں قائم علی شاہ سے نہیں بلکہ ان کے طرز حکمرانی سے اختلاف رہا ہے تاہم وہ مراد علی شاہ کو نئے وزیرا علیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہیں۔
۔