آزاد کشمیر میں عمران خان کی سیاست دفن ہونے کا دعویٰ

شائع 29 جولائ 2016 05:14pm

فیصل آباد:عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں لوگوں نے عمران خان کی سیاست کو دفن کر دیا ۔ اگر اب انہوں نے ترقی کا راستہ روکا تو عوام ان کو ملک بدر کر دیں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں عمران خان کی حکومت فیل ہو چکی ہے اور اب یہ ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزار کشمیر میں لوگوں نے ان کی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔ اگر اب انہوں نے ترقی کا راستہ روکا تو عوام انہیں ملک بدر کر دیں گے۔

عابد شیر علی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے بارے افواہیں اڑانے والوں کو اب شرم آنی چاہیے۔

۔

Read Comments