خیبر ایجنسی: باراتیوں کی وین  سیلابی ریلے میں بہہ گئی،13 افراد جاں بحق

شائع 30 جولائ 2016 08:20am

 

لنڈی کوتل:خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل باراتیوں کی وین  سیلابی ریلے میں بہہ گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے ذخہ خیل بازار میں باراتیوں سے بھری بس سیلابی پانی میں بہہ گئی، وین بارات لے کر خڑہ میلے قلعہ سے واپس جمال خیل آرہی تھی کہ راستے میں سرہ شگہ کے مقام پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، وین میں خواتین اور بچے سوار تھے۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جس میں خاصہ دار فورس اور لیویز جوان حصہ لے رہے ہیں،ریسکیوآپریشن میں اب تک 9 خواتین اور 4 بچوں کی لاشوں کو نکالا جا چکا ہے۔

 جبکہ ایک درجن سے زائد افراد کی تلاش جاری ہے، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لاپتہ افراد میں ذیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Read Comments