وزیراعلیٰ سندھ آتے ہی متحرک ہوگئے

شائع 30 جولائ 2016 11:06am

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ آتے ہی متحرک ہوگئے،آج نیوزسے خصوصی بات چیت میں اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھاکہ ان کا کام ایک ہفتے میں سامنے آ جائے گا ، کچھ کہتے ہیں کہ ہوگا کچھ نہیں نا عوام کو فرق پڑے گا نا ہی حکمران جماعت کو ، سب ویسا ہی چلتا رہے گا ۔

سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ پہلے روز کافی متحرک ہیں ، ملاقاتوں ، ہدایتوں اور احکامات کا سلسلہ جاری ہے ، خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کا کام ایک ہفتے میں سامنے آجائے گا ۔

متحدہ کے اسیر رہنما رؤف صدیقی نے کہا کہ اگر نئے وزیر اعلیٰ نے اچھا کام دکھایا تو ان کا ساتھ دیں گے،جبکہ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے نئے وزیر اعلیٰ کے تقررکوصوبے کے لئے خوش آئند قرار دیا ۔

فنکشنل لیگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ نئے وزیر اعلیٰ سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،سب ویسا ہی چلتا رہے گا ۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ چہرے نہیں نظام تبدیل ہونا شرط ہے ۔

Read Comments