شائع 30 جولائ 2016 02:27pm

ارجیت سنگ کے گانے کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا

فلم سلطان کیلئے ارجیت سنگ  کے گائے جانے والے گیت 'جگ گھومیا' کو دوبارہ استاد راحت فتح علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا اور فلم کا حصہ بنایا گیاتھا۔

فلم اے فلائینگ جٹ میں بھی ارجیت کی آواز کو فلم کا حصہ بنانے کے بجائے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز کو ترجیح دی گئی ہے۔ جبکہ کمپوزر سچن جگر نے گردش کرنے والی ان تمام خبروں کو محض افواہ قرار دیا ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بولی وڈ کے جانے مانے گلوکار ارجیت سنگ کے گانوں کو آج کل دوبارہ گوائے جانے سلسلہ جاری ہے۔

ارجیت نے ان خبروں کے حوالے سے اپنے جذابت کا اظہار کرتے ہوئے کہا

 زندگی میں کوئی بھی ایسا مقام نہیں کہ کسی کا کوئی بدل نہ ہو، خوا آپ ڈاکٹر ہوں یا سنگر ہمیشہ کوئی نہ کوئی ہوتا ہے جو آپ کی جگہ لے سکتا ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments