خیبرپختونخوا میں وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کردیا ہے،عمران خان

شائع 27 دسمبر 2015 05:33pm

کراچی:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کردیا ہے۔ صوبے میں وزیراعظم بھی آجائیں تب بھی ٹریفک نہیں رکے گا۔

عمران خان نے وی آئی پی کلچر کے خلاف عملی مظاہرہ کیا۔وہ کراچی ائیرپورٹ تک بغیر پروٹوکول کے پہنچے۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا پاکستانی قوم اب آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے ملک بھر سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور عوام کے مفاد میں وہاں وی آئی پی کلچرکا خاتمہ کردیا ہے۔ وزیراعظم پشاور آجائیں تب بھی ٹریفک رواں دواں رہے گا۔

عمران خان کاکہنا تھا انہیں بھی سیکیورٹی خدشات ہیں لیکن شہریوں کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

Read Comments