شائع 30 جولائ 2016 03:07pm

سنجے دت ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیںگے

بولی وڈ کے 57 سالہ اداکار سنجے دت کو 1993 میں ہونے والے سیریل بلاسٹ کیس میں سزا سنائی گئی تھی، سنجے اپنی سزا پوری کرنے کے بعد  فروری میں میں پونے جیل سے رہا ہوئے تھے۔

سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ نورمبر میں ودھو ونود چوپڑا کی فلم 'مارکو' کی شوٹنگ کا آغاز کر دیں گے۔ جس کے بعد ان کی اگلی فلم 'دے دھکا' ہے جس کے فلمساز مہیش منجریکر ہیں۔ جس کے بعد ان کے پاس کئی فلمیں لائن اپ ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلم 'مارکو' میں سنجے دت گوون کا کردا نبھائیں گے، جبکہ ان کے مدمقابل اداکارہ شیلی چوپڑا اپنے کیریئر کا آغاز کریں گی۔

 

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments