Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے ایسا پاکستان بنانا چاہتا ہوں جس میں ہر بچے کے ہاتھ میں بندوق کی بجائے قلم اور کتاب ہو۔ اگر نوجوانوں نے ساتھ دیا تو پاکستان سے کرپشن کا نام و نشان مٹا دیں گے۔اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مختلف شعبوں میں کارنامے سرانجام دیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر ایسا پاکستان بنانا چاہتا ہوں جہاں ہر بچے کے ہاتھ میں بندوق کے بجائے قلم ہو۔ وی آئی پی پروٹوکول کا خاتمہ ہو اگر نوجوانوں نے ساتھ دیا تو پاکستان سے کرپشن کا نام و نشان مٹا دیں گے ایسا پا کستان بنائیں گے جہاں قانون اور میرٹ کی حکمرانی ہو۔یوتھ فیسٹیول کے دوران مختلف شعبہ ہائے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو ایوارڈ بھی دیے گئے۔
اسلام آباد:امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے ایسا پاکستان بنانا چاہتا ہوں جس میں ہر بچے کے ہاتھ میں بندوق کی بجائے قلم اور کتاب ہو۔ اگر نوجوانوں نے ساتھ دیا تو پاکستان سے کرپشن کا نام و نشان مٹا دیں گے۔
اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مختلف شعبوں میں کارنامے سرانجام دیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر ایسا پاکستان بنانا چاہتا ہوں جہاں ہر بچے کے ہاتھ میں بندوق کے بجائے قلم ہو۔
وی آئی پی پروٹوکول کا خاتمہ ہو اگر نوجوانوں نے ساتھ دیا تو پاکستان سے کرپشن کا نام و نشان مٹا دیں گے ایسا پا کستان بنائیں گے جہاں قانون اور میرٹ کی حکمرانی ہو۔
یوتھ فیسٹیول کے دوران مختلف شعبہ ہائے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو ایوارڈ بھی دیے گئے۔