Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
شیخوپورہ :شیخوپورہ میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 7 ’دہشت گردوں‘کو ہلاک کردیا۔
شیخوپورہ کے علاقے چارچک رسالہ میں اتوار کے روز محکمہ انسداددہشت گردی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 7 دہشت مارے گئے جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ،ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ دستی بم برآمد کرلئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ،دہشت گرد موٹرسائیکلوں پر سوارتھے، کارروائی بکھی نہر کے قریب کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ،ہلاک دہشت گردوں سے حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کرلیے گئےجبکہ دہشت گرد لاہور اور شیخوپورہ میں کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔