Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدرراجہ فاروق حیدرآزادکشمیرکے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے،نو منتخب وزیراعظم آج شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کااجلاس اسپیکرشاہ غلام قادرکی سربراہی میں ہوا، اجلاس کے آغازپرکشمیری شہد اءکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،جس کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کے خلاف متفقہ طورپر مذمتی قرارداد منظورکی گئی۔
اسپیکرنے ایوان کے دروازے بند کرکے گھنٹیاں بجوائیں اورقائد ایوان کیلئے پولنگ کا عمل شروع کیا گیا،مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکے صدرراجہ فاروق 38 ووٹ لے کرنئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
پیپلزپارٹی کے امیدوارچوہدری یاسین اورپی ٹی آئی کے امیدوارغلام محی الدین نے 5،5 ووٹ حاصل کئے۔
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق کی تقریب حلف برداری آج شام مظفرآباد میں ہوگی، آزاد کشمیرکے صدرسرداریعقوب خان ان سے حلف لیں گے۔