پاکستان تاریخ کےاہم ترین دوراہےپر کھڑا ہے، عمران خان

اپ ڈیٹ 31 جولائ 2016 10:44am

اسلام آباد:عمران خان کہتے ہیں کہ ترکی میں سیاستدانوں سے بڑھ کر عوام نے جمہوریت کی حفاظت کی،پاکستان میں کرپٹ اشرافیہ یا مستحکم جمہوریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

بنی گالہ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، نعیم الحق، شیریں مزاری سمیت اہم رہنمائوں نے شرکت کی،اس دوران 7اگست سے شروع ہونے والی ملک گیر احتجاجی تحریک کے حوالے سے اہم پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے اہم ترین دوراہے پر کھڑا ہے،ترکی میں سیاستدانوں سے بڑھ کر عوام نے جمہوریت کی حفاظت کی،کرپٹ اشرافیہ یا مستحکم جمہوریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

Read Comments