Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں مسلح افواج اور شہداء کو دئیے جانےوالےپلاٹ پر کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لگےگا جبکہ سرکاری زمین کے پلاٹس پر 50فیصد ٹیکس لگےگا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کرنفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدرمملکت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2016 کی منظوری دے دی ہےجس کے بعد آرڈیننس آج سے نافذ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسٹم ایکٹ پاٹا میں اگلے چند گھنٹوں میں ختم کیاجارہاہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ مسلح افواج اور شہداء کے پلاٹ پر کیپیٹل گین ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا۔شہداء کے پلاٹس کی پہلی فروخت پر گین ٹیکس معاف ہوگا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام فیصلو ں کوقانون کے ذریعے نافذ کیاجائےگا۔انکا کہنا تھا کہ سرکاری زمین کے پلاٹس پر 50فیصد ٹیکس لگےگا۔
وزیرخزانہ نے پی ٹی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا،کہا 7اگست کو تحریک انصاف کی ریلی سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ تحریک انصاف دھرنوں کےبجائے چترال پرتوجہ دے جہاں درجنوں گھرتباہ اور درجنوں لوگ زخمی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز سے متعلق 6اگست کو میٹنگ ہونا مشکل ہے۔اسپیکر سے بات کروں گا کہ میٹنگ 9اگست کو رکھی جائے۔