پاکستان عوامی تحریک کا6اگست سے تحریک چلانے کا اعلان

اپ ڈیٹ 01 اگست 2016 10:30am

لاہور:پاکستان عوامی تحریک نے 6اگست سے شہداء ماڈل ٹاؤن کے قصاص اور پاناما لیکس کے کرداروں کو بے نقاب کرنے کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ 30اگست کو تمام اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں دھرنا دیں گی۔

عوامی تحریک کے زیراہتمام لاہور میں قومی مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا،پریس کانفرنس میں ڈاکٹر طاہر القادری نے احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران زیادہ وقت رائیونڈ میں گزاریں تو بہتر ہے تاکہ پاناما لیکس کے کرداروں کا محاسبہ کرنے کیلئے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑےعوامی تحریک کے سربراہ نے پنجاب میں رینجرز آپریشن کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Read Comments