Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :لاہور کے علاقے نئی انارکلی سے ایک اور بچی لاپتہ ہوگئی،سمن آباد اور گلبرگ سے لاپتہ ہونے والے 2 بچے مل گئے۔
پولیس کے مطابق ،3 سالہ جنت حیات اپنے والد کے ساتھ شاپنگ کیلئے انارکلی آئی تھی، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے تلاش شروع کردی۔
دوسری جانب سمن آباد اور گلبرگ سے لاپتہ ہونیوالے والے 2 بچےمل گئے۔
پولیس کے مطابق، دونوں بچے پولیس کو گشت کے دوران ملے،4 سال کی بچی نور فاطمہ گلبرگ سے لاپتہ ہوئی تھی، سمن آباد سےلاپتہ ہونے والا 7 سالہ بچہ حیدر ڈیفنس سےملا،دونوں بچوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔