Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے42مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا۔
پشاور کے علاقے تھانہ شاقبول،پھندواور تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کا آغاز کیا۔
آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والوں میں 6افغان باشندوں سمیت 42مشتبہ افراد شامل ہیں۔
گھر گھر تلاشی کے دوران کوائف مکمل نہ ہو نےپرکرایہ داری ایکٹ کے تحت 23 افراد کو بھی گرفتارکیا گیاجبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد ہو ا۔