لاہورہائیکورٹ:ہیڈکانسٹیبل کی ترقی کیلئے محکمانہ امتحان پرحکم امتناعی جاری

اپ ڈیٹ 01 اگست 2016 08:30am

لاہورہائیکورٹ نے ہیڈکانسٹیبل کی ترقی کیلئے محکمانہ امتحان پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سی سی پی او گوجرانوالہ سے جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے دائر درخواست کی سماعت کی،کانسٹیبل طالب حسین و دیگر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2011 میں ہیڈکانسٹیبل کا امتحان دیا تھا جس میں ان سمیت  125 اہلکار کامیاب ہوگئے تھے۔

محکمے نے صرف بہتر من پسند افراد کو ترقی دی اور نئے امتحان کا شیڈول جاری کردیا۔دوبارہ شیڈول جاری کرنے کے بعد انکی عمر اب امتحان کیلئے مقرر کی گئی حد سے بڑھ گئی ہے۔عدالت امتحان میں پاس دیگر اہلکاروں کو ترقی دینے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ہیڈکانسٹیبل کے محکمانہ امتحان کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او گوجرانوالہ سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

Read Comments