بلاول بھٹو اداروں کی نجکاری پر آگ بگولہ ہوگئے

شائع 28 دسمبر 2015 04:36am

لاڑکانہ:بلاول بھٹو زرداری نے پی آئی اے کی نجکاری پر حکومت کو کھری کھری سنائی ،بولے میاں صاحب، خرچے پورے کرنے کے لئے ماں کا زیور نہیں بیچا جاتا۔

اگر پارلیمنٹ میں ہماری آواز نہ سنی گئی تو عوام کی عدالت میں جائیں گے،عوام کی عدالت میں دمادم مست قلندر ہوگا۔بلاول بھٹو اداروں کی نجکاری پر آگ بگولہ ہوگئے۔ہزاروں کا مجمع اور والدہ کی برسی پھربلاول نے کیا اپنے ترکش کے تیروں کا خوب استعمال اور حکومت پرخوب تنقید کے نشتر برسائے۔

بلاول نے کہا پیپلزپارٹی عوام کے معاشی قتل پر خاموش نہیں رہے گی۔ہم پارلیمنٹ میں عوام کے معاشی قتل کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

بلاول نے کہا میاں صاحب، قومی اداروں کی بولیاں کیوں لگارہے ہیں۔خرچے پورے کرنے کےلئے ماں کا زیور نہیں بیچا جاتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو کھلی دھمکی بھی دے ڈالی ،کہا کہ اگر پارلیمنٹ میں ہماری آواز نہ سنی گئی تو عوام کی عدالت میں جائیں گے،جہاں دمادم مست قلندر ہوگا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی جو آج بھی جاری ہے۔آصف زرداری پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے

Read Comments