Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف سےپاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی،جس میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنے میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا گیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی۔ایئرچیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت اورآپریشنل تیاریوں پروزیراعظم کو آگاہ کیا ۔
وزیراعظم نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان ایئرفورس کا شراکتی کردارقابل قدر ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے اپنے روایتی دفاعی کردار کو نبھاتے ہوئے جس طرح بدلتے تقاضوں کے مطابق خود کو تمام شعبوں کے نئے رحجانات میں ڈھالا ہے وہ ، بہت حوصلہ افزا پیشرفت ہے ۔
مادر وطن کی فضائی حدود کی حفاظت میں پاکستان ایئر فورس کا کردارمثالی رہا ہے ہے۔ قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے فضائیہ کے کردارکودنیا بھی سراہتی ہے ۔