پاناما لیکس میں نام آنے والوں کااحتساب ہونا چاہیئے ،اعتزاز احسن

اپ ڈیٹ 01 اگست 2016 10:53am

کراچی:سینیٹراعتزازاحسن کہتے ہیں کہ  پاناما لیکس میں جن کے نام آئے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیئے۔وز یراعظم نواز شریف اوراہلخانہ فرار کی راہ اختیار کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینٹراعتزازاحسن نے کہا کہ پاناما لیکس میں نام آنے والوں کااحتساب ہوناچاہیئے۔وزیراعظم اوران کاخاندان فرارکی راہ اختیارکررہے ہیں لیکن حکومت کے گلے میں پانامہ پیپرزکی گھنٹی  بندھی ہوئی ہے۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرزکے معاملے پرپیپلز پارٹی اس ماہ احتجاج سے متعلق لائحہ عمل مرتب کرے گی،ہوسکتا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج بعد میں ایک ہی دھارہ بن جائے۔

سینٹراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ معاملے پرپیپلزپارٹی نے حکومت کو بہت لچک دکھائی ہے۔

Read Comments