آپریشن ضرب عضب کےتحت امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی،وزیراعظم

شائع 01 اگست 2016 10:45am

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےآپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی۔

ملکی داخلی سیکیورٹی کی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ وزیراعظم نے امن وامان کی بہترصورتحال پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا قانون نافذ کرنے والوں کی بے شمار قربانیوں کے باعث دہشت گرد اور انتہاپسند راہ فراراختیار کررہے ہیں ۔ کئی سال سے جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو سماجی اورمعاشی نقصانات اٹھانا پڑا ۔

 انہوں نے کہا ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ۔

وزیراعظم نے کہا موثرتعاون اورانٹیلی جنس معلومات کے بہترتبادلے کیلئے وفاق صوبائی حکومت سے تعاون جاری رکھے گا ۔ ملک صحیح راستے پرگامزن ہے ۔ ملک کو ہرنسل اورمذہب کیلئے محفوظ بنائیں گے۔

Read Comments