ممبئی :بھارت میں خواجہ سراؤں کا پہلا بینڈ سِکس پیک کے گانوں نے یوٹیوب پر دھوم مچا رکھی ہے۔ گانے اے راجو کو اب تک ایک کروڑ افراد دیکھ چکے ہیں
بھارت میں چھ خواجہ سراؤں کے بینڈ سکِس پیک کے گانے 'اے راجو' نے ہر طرف اپنی دھاک بٹھارکھی ہے۔اے راجو کو اب تک ایک کروڑ سے زائد دیکھا جاچکا ہے، گانے کی ویڈیو میں ریتھک روشن نے بھی کام کیا ہے۔
اس سے قبل دو ہزار تیرہ میں ریلیز ہونے والے گانے 'ہم ہیں ہیپی' کو یوٹیوب پر اب تک چودہ لاکھ افراد دیکھ چکے ہیٕں۔بینڈ کو بالی ووڈ کے گلوکار سونو نگم نے بھی کافی سراہا اور رواں سال کے اوائل میں رب دے بندے گانا بھی ریکارڈ کرایا۔
اس بیند کے لیئے راحت فتح علی خان نے بھی گانا ریکارڈ کرایا ہے سکس پیک نے اپنے گانوں کی کامیابی پر مبنی اپنے سفر کو اجاگر کرنے کیلئے گانے ترتیب دے رہا ہے جنہیں جلد ریلیز کیا جائے گا۔
https://www.youtube.com/watch?v=c3oteSP2OHI