سپریم کورٹ :غیر قانونی بل بورڈزاور ہورڈنگز کےکیس کی سماعت آج ہوگی

اپ ڈیٹ 02 اگست 2016 05:40am

کراچی:سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیر قانونی بل بورڈز اور ہورڈنگز کے کیس کی سماعت آج ہوگی،مختلف اداروں کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

کراچی میں نصب غیر قانونی بل بورڈز اور ہورڈنگز سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی،اس حوالے سے مختلف اداروں نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں رپورٹ پیش کردی ہے۔

فیصل کنٹونمنٹ کی رپورٹ کے مطابق،فیصل کنٹونمنٹ کی حدود میں اب بھی 57غیر قانونی بورڈ لگے ہیں،اسٹیشن ہیڈکوارٹرز نے 26 جبکہ پاک بحریہ نے 31غیرقانونی بورڈ لگا رکھے ہیں،کلفٹن کنٹونمنٹ کی حدود سے 228 غیرقانونی بورڈ ہٹادیئے گئے ہیں۔

عدالت کی جانب سے پہلے بھی غیر قانونی بل بورڈز ہٹائے جانے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا،جس کے بعد شہر کے مختلف مقامات سے کافی حد تک غیر قانونی بل بورڈز ہٹائے جاچکے تھے۔

Read Comments