تربت:ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی، 4’دہشت گرد ‘ہلاک

اپ ڈیٹ 02 اگست 2016 07:45am

تربت:تربت کے علاقے ہوشاب میں ایف سی اور حساس ادارے نے  ایک کارروائی کے دوران 4’دہشت گردوں‘کو ہلاک کردیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق ،منگل کے روز خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی اداروں نے تربت کے علاقے ہوشاب میں کارروائی کی،فائرنگ کے تبادلے میں  کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر اخترندیم 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا،کارروائی میں ’دہشت گردوں ‘کے 4 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

ترجمان کے مطابق ،ہلاک ’دہشت گردوں ‘سے بڑی تعداد میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد، راکٹ لانچرز اور دستی  بم برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ،ہلاک ’دہشت گرد‘فوج، ایف سی اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

Read Comments