کراچی میں رینجرز کا سرچ آپریشن،14 مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 02 اگست 2016 05:51am

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کرکے 14مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

رات گئے رینجرز نے لیاقت آباد الکرم اسکوائر کے قریب رہائیشی عمارت کا گھیراؤکیا،سرچ آپریشن کے دوران رینجرز نے مخصوص گھروں کی تلاشی لی اور 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ،زیرحراست افراد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

صدر کے مختلف علاقوں میں سول لائن پولیس اور صدر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے 10 افراد کو گرفتار کرلیا،کارروائی کے دوران مختلف ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی۔

 پولیس کے مطابق، آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔

Read Comments