اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

اپ ڈیٹ 02 اگست 2016 07:46am

اسلام آباد:مون سون کی بارشوں کا دو دن وقفے کےبعد دوبارہ سلسلہ شروع ہوگیا،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوگیا،بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پرچھائے بادل آدھی رات کو برس پڑے،پہلے رم جھم ہوئی،پھرتیزہوائوں کےساتھ بادل خوب جم کر برسے تو موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔

 اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ابرکرم برسنے کے ساتھ چلنے والی خوشگوار ہواؤں سے حبس اور گرمی کا زور توڑ دیا ہے، بارش کے باعث گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،بہاولپور،فیصل آباد، ملتان ،پشاور ،ہزارہ، مردان ،کوہاٹ،اسلام آباد،فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ سندھ،مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Read Comments