ساہیوال:پولیس سےمقابلےکےدوران 5ڈاکو ہلاک،3فرار

اپ ڈیٹ 02 اگست 2016 08:33am

 

ساہیوال:ساہیوال میں پولیس نے مقابلے کے دوران 5ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 8 مسلح ڈاکو تھانہ سول لائن کے قریب ایک گھر میں ڈکیتی کرکے فرار ہو رہے تھے کہ گھر والوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔

 جھال روڈ کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان آمنا سامنا ہوگیا، ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،پولیس کی جوابی فائرنگ سے 5ڈاکومارے گئے۔

پولیس کےمطابق، ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہےجبکہ 3 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Read Comments