اپ ڈیٹ 02 اگست 2016 08:16am

اکشے کے منفرد انداز نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی

ممبئی:بولی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نہ صرف بہترین اداکاری کرتے ہیں،بلکہ وہ حقیقی کرداروں پر فلمیں بنانے کیلئے بھی مشہور ہیں ،انہوں نے اسپیشل 26 اور ائیر لفٹ جیسی کامیاب اور حقیقی واقعات پر مبنی فلموں میں کام کرکے خود کو بہترین اداکارثابت کیا ہے۔

ان کی آنے والی فلم 'رستم ' بھی حقیقی کرداروں اور واقعات پر مبنی ہے،جو ایک نیوی آفیسر رستم پاوری کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے،جس میں اکشے کو ایک محب وطن سپاہی کے روپ میں پیش کیا گیا جو اپنی بیوی کی بے وفائی  کی وجہ سے ایک سنگین غلطی کر بیٹھتا ہے، فلم رواں ماہ 12 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

بشکریہ :ہندوستان ٹائمز

Read Comments