ترک وزیرخارجہ آج وزیراعظم اور سرتاج عزیز سےملاقات کریں گے

اپ ڈیٹ 02 اگست 2016 09:55am

اسلام آباد:ترک وزیرخارجہ چاوش اولو آج وزیراعظم نوازشریف اورمشیرخارجہ سرتاج عزیز سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے، صدر رجب طیب اردوان کا پیغام بھی وزیراعظم کو دیں گے۔

ترکی کے وزیرخارجہ چاوش اولو مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے دفترخارجہ میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ۔

 ترک وزیرخارجہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا پیغام دیں گے ۔

 ترک وزیرخارجہ حکام سے ملاقاتوں میں پاک ترک تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، ناکام بغاوت کے بعد کی صورتحال ، اورپاک ترک سکول کے معاملے پرگفتگو کریں گے۔

Read Comments