اسلامی نظریاتی کونسل کا 3 روزہ اہم ترین اجلاس جاری

اپ ڈیٹ 02 اگست 2016 08:12am

اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل کا 3 روزہ اہم ترین اجلاس جاری ہے۔جس میں تحفظ حقوق نسواں ماڈل بل سمیت دیگر امور پرغور کیا جائے گا۔

اجلاس چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل محمد خان شیرانی کی صدارت میں جاری ہے۔اجلاس میں تحفظ حقوق نسواں ماڈل بل پر غور ہوگا۔

اجلاس میں علم فاونڈیشن کی جانب سے تیار کردہ نصاب قرآن پاک پر غور کیا جائے گا۔

علم فاونڈیشن کے حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 25 سو سے زائد سکولز میں 4 لاکھ 17 ہزار طلباء طالبات نصاب قرآن پڑھ رہے ہیں، سندھی طلباء و طالبات کے لئے قرآن پاک کا سندھی زبان میں ترجمہ کررہے ہیں۔

Read Comments